بابر اعظم اور محمد رضوان کی پڑھائی کے دوران لی گئی تصویر وائرل ہوگئی

Published On 31 May,2023 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہارورڈ سکول میں داخلے کے بعد پڑھائی کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ محمد رضوان کے ساتھ ہارورڈ بزنس سکول میں داخلے کے بعد پڑھائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں بابراعظم صوفے پر لیٹے ہوئے پڑھ رہے ہیں جبکہ محمد رضوان زمین پر بیٹھ کر مختلف پیپرز کا جائزہ لے رہے ہیں، بابراعظم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں کیپشن لکھا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟۔

Advertisement