کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
آئی سی سی کی آفیشل ون ڈے رینکنگ جنوری 2005 میں شروع ہوئی ، پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف ڈیسیمل پوائنٹس پر آگے ہے،اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔
— Najam Sethi (@najamsethi) May 5, 2023
مزید براں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان ون ڈے ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔