کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کی اپنے گھر پر دعوت کی ہے۔
کراچی میں موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی گھر ڈنر کیا، سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے کراچی میں موجود ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے دعوت کی تصاویر شیئر کیں اور اگلے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔