کراچی : ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ٹام بلنڈل نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بہت اچھا کھیلا انہیں جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، سیریز میں اپنے سینئرز کھلاڑیوں کو یاد کر رہے ہیں اگر سینئرز کھلاڑی ہوتےتو مدد ملتی۔
تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد کیوی بیٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میچ میں شکست کی وجوہات پر گفتگو کی اور کہا کہ اہم ترین میچ میں ہم پارٹنرشپ نہیں لگا سکے جس کا ہمیں نقصان ہوا۔
ٹام بلنڈل نے کہا کہ پاکستان کےپاس بہت اچھا سپن اور فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن پاکستان نے اچھا کھیل کر میچ اپنے حق میں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گےآنے والے میچزمیں اچھا کھیلیں اور کم بیک کریں۔
Tom Blundell s press conference at the end of the third ODI.#PAKvNZ | #CricketMubarak https://t.co/yHJUQXyXHn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
خیال رہے کہ کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔