کراچی: ( دنیا نیوز ) کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 288 رنز کا ہدف دیا۔
288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 261 رنر بنا کر ڈھیر ہوگئی، ٹام بلنڈل 65 اور کول میکونچی64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2،2 ، آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مسلسل تین سنچریاں بنانے والے فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور فخر زمان 26 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32 ، آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 3، ایڈم ملنے 2، کول میکونچی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے کیویز کو 12 سال بعد سیریز میں شکست دی، پاکستان آخری دفعہ 2011 میں ون ڈے سیریز جیتا تھا۔