ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں

Published On 30 April,2023 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں۔

دونوں ٹیموں کو خصوصی پرواز سے کراچی لایا گیا جبکہ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ، دونوں ٹیمیں پیر سے نیٹ پریکٹس سیشن کریں گی،ٹریفک اور سیکورٹی کا خصوصی پلان بنایا گیا ہے۔

کراچی میں پہلا ون ڈے میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، سیریز کا چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔