تیز ترین 3 ہزار رنز، فخر زمان نے بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Published On 29 April,2023 10:48 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان سب سے کم اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بیٹر بن گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں مکمل کیے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 57 ون ڈے میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کر کے فہرست میں سب سے اوپر ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔