لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں جارح مزاج بلے باز افتخار احمد آخری 3 میچز میں حارث سہیل کی جگہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق افتخار احمد کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ حارث سہیل کندھے میں انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، قومی ٹیم اتوار کے روز کراچی روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ حارث سہیل کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران بائیں کندھے میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، حارث سہیل کی فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کے ساتھ ٹکر ہوئی تھی۔