راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے 45 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کیوی کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
نیوزی لینڈ ٹیم نے 35 اوورز کے کھیل کے اختتام تک سکور بورڈ پر 206 رنز چپکا دیے ہیں جبکہ 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں، وِل ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چیڈ بوز نے 51 کی اننگز کھیلی، دونوں کیوی بیٹرز حارث رؤف کا شکار بنے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
خیال رہے کہ 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کی پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023