راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں ہونیوالے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے فخر زمان کی 117 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مذکورہ ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
The moment. Super knock from the opener #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/ByXM22wdx2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023
پاکستان کی جانب سے امام الحق 60 ، بابر اعظم 49، شان مسعود ایک، آغا سلمان 7 سکور بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان نے 42 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن نے 2 جبکہ ایش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ریچن رویندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Motoring along to the target @iMRizwanPak continues Pakistan s ascendancy in the game.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/NICSI3ecMg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 اور ول ینگ 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، چاڈ بوز 18، کپتان ٹام لیتھم 20، مارک چیپ مین 15 اور راچن رویندر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
Double-strike @iNaseemShah closes out the innings with a bang #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/YfcSKvmDal
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جبکہ بقیہ تین میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔