راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے بہت بہتر محسوس کرتا ہوں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اوپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی 20 سے بھی اچھا ہے، پاکستانی ٹیم گزشتہ 12 ون ڈے میچوں میں سے 9 میں فاتح رہی ہے۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے ریکارڈز مختلف ہوتے ہیں، رینکنگ میں نمبر 3 ہوں، بابر اعظم نمبر ون ہے لیکن ٹیم نمبر ون نہیں یہ اچھی چیز نہیں اگر ہم نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کریں گے تو ہم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں وقت کم ہے، بھارت میں ورلڈکپ کھیلنا بڑی بات ہوتی ہے، بابر اعظم کو ہماری مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
Pakistan opening batter Imam-ul-Haq s media conference in Rawalpindi.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/r0X6Kohezh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 26, 2023