کراچی: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ کے دوران حارث سہیل کو بائیں کندھے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی انجری خطر ناک نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بائیں ہاتھ کے قومی بلے باز کی حالت تسلی بخش ہے، حارث سہیل کی میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے، میڈیکل ٹیم میچ سے قبل جائزہ لے گی۔