ورلڈ کپ کی کپتانی پر نہیں، ون ڈے سیریز پر فوکس ہے: ٹام لیتھم

Published On 26 April,2023 05:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ورلڈکپ کی کپتانی پر نہیں بلکہ ایک روزہ سیریز پر فوکس ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز میں بہترین کمبیک کیا، پاکستان میں ٹی 20 سیریز برابر کرنا بہترین تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہر ون ڈے میچ جیتیں، ٹی 20 سیریز سے بہترین اعتماد حاصل کرکے ایک روزہ سیریز میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹام لیتھم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین وائٹ بال کھلاڑی موجود ہیں، امید ہے پاکستان بہترین کھیل پیش کرےگا۔