دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد 5 ویں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
رینکنگ کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 31 درجے ترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد دسویں، شاداب خان 4 درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ باؤلر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔