تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

Published On 03 May,2023 08:29 am

کراچی: ( دنیا نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں کیویز نے شاہینوں کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جارہا ہے میچ کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں3 تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر ڈراپ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی سکواڈ

قومی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔