کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کی انگلی میں ممکنہ فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر محمد نواز تیسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں ایکسرے کیےگئے تھے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد نواز کی ڈاکٹرز مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جب کہ چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،5 میچز کی سیریز میں پاکستان مسلسل پہلے تینوں میچز جیت کر 0-3 کی سبقت سے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔