کم ترین اننگز میں 18 سنچریوں کا ریکارڈ بھی بابر کے نام

Published On 05 May,2023 08:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا،97 ویں اننگز میں 18 ویں سنچری سکور کرنے کے بعد 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 2 بڑے اعزاز اپنے نام کئے ہیں، 100سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا تھا ۔ 

Advertisement