کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم44 ویں اوور میں مخص 232 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کے اسامہ میر 4، محمد وسیم 3، حارث رؤف 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم شاندار سنچری بنا کر 107 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے ،آغا سلمان کی جانب سے 58 ، فخر زمان 14، شان مسعود 44، محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ایش سودھی اور بین لسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے 4 میچز میں بابر الیون نے کیویز کو مسلسل شکست دے کر 12 سال بعد مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی سمیٹی ہے اور اب گرین شرٹس کی نظریں وائٹ واش پر ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔