آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

Published On 17 May,2023 02:42 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے وین ڈیوسن کا دوسرا اور پاکستان کے فخر زمان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے امام الحق بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، ٹیسٹ میں بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ بابر اعظم کا ٹیسٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

Advertisement