بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کی سنچری مکمل کرلی

Published On 07 May,2023 05:25 pm

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے ساتھ اپنے ون ڈے کیریئر کی سنچری پوری کرچکے ہیں۔

بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے، جس کے مطابق بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ 1306 رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بس میں رش کے باعث کرایہ بچا کر سموسے کھاتا تھا: بابر اعظم

ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بلے باز ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے، بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی، دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی۔

بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا،کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں، بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے اس سے قبل کسی ایک ورلڈکپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستانی بیٹر کو حاصل نہیں رہا،بابر اعظم آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔

بابر وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آئی سی سی مینز اوڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا،2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا،2020 میں بابر اعظم نے پاکستان کے ویلیوایبل کرکٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 

Advertisement