لنکا پریمیئر لیگ: 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب، بابر کی پری آکشن سائننگ

Published On 15 June,2023 12:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

بی لوو کینڈی

بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ہے، فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

جافنا کنگز

جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کر لیے گئے ہیں۔

دمبولا اورا

شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔

کولمبو سٹرائیکر

کولمبو سٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اور محمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کولمبو سے پری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔

کن کھلاڑیوں کو خریدار نہ مل سکا؟

قومی کرکٹرز میں عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدرعلی، عمراکمل اور شرجیل خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں کوئی خریدارنہ مل سکا۔