لاہور: (دنیا نیوز)کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز ویمنز کرکٹ کیلئے بہت اہم ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بحیثیت کپتان پہلی سیریز ہوگی ،اپنے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرکے یادگار بنانا چاہتی ہوں، پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے اگلے بارہ ماہ بہت مصروف ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 16, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرنا ہے آنے والی سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جنوبی افریقہ تجربہ کار ٹیم ہے جس میں اعلی معیار کی کھلاڑی موجود ہیں ، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے یہ سیریز ویمنز کرکٹ کے لیے بہت اہم ہوگی۔