کراچی : (دنیا نیوز)سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ مودی نے صرف کرکٹ نہیں بھارت کو بھی تباہ کیا ہے، پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بالکل نہیں جانا چاہئے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ مودی انتہا پسند ہے اسے بھارتی لوگ ہی ماریں گے، جب تک مودی ہے کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ، اگر بھارت پاکستان آٸے تب ہی پاکستان کو جانا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ بھارت سے اوپر ہے، ہم پہلے بھی بھارت جاکر کھیلے ہیں، کرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔