ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

Published On 17 June,2023 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیموں نے چار، چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز پیر کو کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا، بارش اور خراب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے منتظمین نے سیمی فائنلز میں ریزرو ڈے بھی رکھ دیا ہے۔

پیر کے روز میچز نہ ہونے کی صورت میں یہی میچز منگل کے روز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 21 جون بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔