'کیچ پکڑنے کی ویڈیو ضرور لگائیں'، حسن علی کی صحافیوں کو فرمائش

Published On 07 July,2023 06:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تربیتی کیمپ میں شریک فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑ کر صحافیوں سے مخاطب ہوگئے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیچ پکڑنے کی ویڈیو ضرور لگائیں، لوگ میرے کیچ پر بات کرتے ہیں۔

2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں حسن علی نے آسان کیچ ڈراپ کردیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے قبل کیمپ میں سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی بھرپور پریکٹس کی، کیمپ میں سرفراز احمد گلووز پہنے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے۔

نائب کپتان محمدرضوان بھی بیٹنگ اور کیچز کی پریکٹس میں مصروف رہے، سلیپ میں کیچ پریکٹس میں بھی سرفراز احمد وکٹ کیپر بنے اور محمد رضوان سلیپ میں کھڑے نظر آئے۔