لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء تک غیر ملکی کوچز کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن کو ورلڈکپ کے اختتام تک قومی ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے مشیر چیئرمین پی سی بی مصباح الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کی تقرری کے خلاف ہوں، نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ لیا لیکن فوری کوچز تبدیل کر دینا دانشمندی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور بریڈنبرن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔