پاک، افغان ون ڈے سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان

Published On 01 August,2023 04:00 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ہے اور یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 24 اگست کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے آئندہ ایشیا کپ 2023ء کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کو مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔