ایشیا کپ کے بعد شاہینز آسٹریلیا کی زمین پر فتح کے لئے پُرعزم

Published On 28 July,2023 06:58 pm

ڈارون: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے بعد شاہینز آسٹریلیا کی زمین پر فتح کے لئے پُرعزم، پاکستان شاہینز کا آج ڈارون میں پہلا پریکٹس سیشن ہوا۔

پاکستان شاہینز نے ناردرن ٹیریٹری کرکٹ گراؤنڈ میں کوچز کی نگرانی میں پریکٹس کی، روحیل نذیر کی کپتانی میں پاکستان شاہینز اتوار سے ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 6 اگست کو کھیلا جائے گا، پاکستان شاہینز کا پہلا میچ ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اس دورے میں پاکستان شاہینز 8 اور 9 اگست کو دو ون ڈے میچ بھی کھیلیں گے۔