سری لنکا سے کھلاڑیوں کی واپسی کب اور کیسے ہوگی؟ شیڈول جاری

Published On 27 July,2023 10:40 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کی واپسی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں شرکت کے لیے آج رات کینیڈا روانہ ہوں گے ،کراچی کے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود جمعے کی صبح کولمبو سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے 7 کرکٹرز بابر اعظم، عامر جمال، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی، سرفراز احمد، سری لنکا پریمیئر لیگ کے لیے سری لنکا میں رہیں گے۔

نعمان علی 29 جولائی کو EK602 کے ذریعے کراچی روانہ ہوں گے ، سیالکوٹ کے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق اور محمد ہریرہ جمعے کی شام کو دبئی سے سیالکوٹ کے لیے کولمبو سے روانہ ہوں گے۔

فیلڈنگ کوچ آفتاب خان اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمان جمعہ کی شام کولمبو سے 29 جولائی کو پشاور کے لیے روانہ ہوں گے ، سلمان علی آغا اور کلف ڈیکن 29 جولائی کو دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے ۔

مورنے مورکل 28 جولائی اور گرانٹ بریڈ برن 29 جولائی کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک، اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن 28 جولائی کو جنوبی افریقہ جائیں گے۔