قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 27 July,2023 07:59 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی اور اعزاز حاصل کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔