سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کیپر بن گئے

Published On 17 July,2023 05:11 pm

گال: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں جاری گال ٹیسٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 52 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ۔

اس فہرست میں کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648 رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98 اننگز میں 2 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔