کولمبو: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو سٹیڈیم میں تین گھنٹے تک ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، قومی ٹیم اتوار کو بھی پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔