گال: (ویب ڈیسک) مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ۔
گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے جے سوریا کو چوکا لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے لنکن سرزمین پر سب سے بڑے انفرادی سکور کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل محمد حفیظ نے 2012ء میں کولمبو ٹیسٹ میں 196 رنز سکور کیے تھے ۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2023
دوسری طرف سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 27 سالہ بیٹر کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن سکور کیا۔