لاہور: (دنیا نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف فائنل میچ میں فتح پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو واضح مارجن سے شکست دے کر آوٹ کلاس کیا، پاکستانی شاہینوں نے ہر شعبے میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی، پاکستانی کرکٹرز نے قوم کو خوشی دی اور دل جیت لئے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف کو شکست دے کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔
دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پاکستان شاہینز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2023
ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے۔
مزید برآں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی اے سی سی ایمرحنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا نے بِھارت کے خلاف 128 رنز کی کامیابی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کی اے ٹیم نے ہر شعبہ میں بھارت سے اچھا کھیل پیش کیا۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) July 23, 2023