وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاک دامن مزار منصوبے کا افتتاح کر دیا

Published On 20 July,2023 11:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بی بی پاک دامن مزار منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ بی بی پاک دامن مزار کو زائرین کے لیے جلد کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منصوبے پر کام مختلف فیزز میں تین سال سے جاری ہے، منصوبے پر باقی رہ جانے والا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔