ہمیں بھارت میں شائقین کی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی: شاداب خان

Published On 14 August,2023 04:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ جیتنا سونے پہ سہاگا جیسا ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا ایک فخریہ لمحہ ہوتا ہے، ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل بہت سے کھلاڑی پہلی بار بھارت جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت میں ہمیں شائقین کی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی لہٰذا ہمیں ذہنی طور پر خود کو بہت زیادہ مضبوط رکھنا ہوگا، ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بھارت میں 5 اکتوبر سے ہوگا۔