لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کمبی نیشن بھارت کے مقابلے میں زیادہ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اوپننگ اور مڈل آرڈز پوزیشن میں ہر بار تبدیلیوں کی وجہ سے بھارتی ٹیم ابھی تک سیٹ نہیں ہو پا رہی، پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا وہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بڑے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز میں انجریز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ 18 کھلاڑیوں کو وہاں بھیجنا درست فیصلہ ہے۔