سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز نے دور آسٹریلیا میں اپنے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 224 رنز سے شکست دے دی۔
اذان اویس اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں سکور کیں، فیصل اکرم نے 5 وکٹیں اڑائیں۔
پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 323 رنز بنائے، پاکستان شاہینز کے اوپنرز اذان اویس اذان اویس نے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفات منہاس 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 22 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم نے 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،احمد خان نے 3 اور عامر حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز بدھ کو آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری سٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے۔