لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے ریجنل صدور کو کل لاہور بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بات کے لیے اجلاس کل لاہور میں ہو گا جس کے لیے پی سی بی نے تمام 12 منتخب ریجنل صدور کو اجلاس میں بلایا ہے۔
اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بھی ہوں گے، پی سی بی کی جانب سے ریجنز کو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رواں ہفتے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیا جائے گا، ریجنز کے ساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گی، قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیے جانے کا امکان ہے۔