پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کا امکان ہے

Published On 06 August,2023 07:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئندہ ہفتے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دیں گے، پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی ہے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے، افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے سکواڈز کا اعلان بھی آئندہ ہفتے کے دوران متوقع ہے۔