شاہین شاہ آفریدی کو آئی ایل ٹی 20 لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Published On 02 August,2023 10:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2 میں کھیلنے کی اجازت مل گئی ۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2میں ایک ہفتے کیلئے لیگ کھلنے کی اجازت ملی ہے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2 میں شاہین شاہ آفریدی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔