اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسان مزاری نے ایک بار پھر ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسان مزاری نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ بھیجنے کی مخالفت کردی۔
احسان مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ہمیں بھی ہائبرڈ ماڈل پر ہی ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے پاکستان کی عزت اور وقار سب سے پہلے ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم بھارت بھیجنے سے متعلق بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے، میں تو کمیٹی کو یہی سفارشات دوں گا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔