لاہور : (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے 4 اگست ٹور شیڈولڈ تھا لیکن اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پی سی بی کی بھارت جانے کی اجازت کی درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی، ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا۔
بھارت کے ٹور کے لیے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے بورڈ ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔