پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان، مصباح الحق سربراہ مقرر

Published On 02 August,2023 09:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا۔

کمیٹی میں مصباح الحق کے علاوہ انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ، کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

ڈومیسٹک سٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔

کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔