افغانستان کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

Published On 06 August,2023 06:35 pm

کابل: (ویب ڈیسک) پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا،حشمت اللہ شاہدی ون ڈے سیریز میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے،3ون ڈے کی سیریز 22سے 26 اگست تک کھیلی جاے گی۔

سکواڈ میں راشد خان، محمد نبی ،رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زادران شامل ہیں،ریاض حسن،رحمت شاہ،نجیب اللہ زادران،عمرزئی ,نور احمد،مجیب الرحمان،فضل الحق فاروقی شامل ہیں عبد الرحمان،محمد سلیم سافی اور وفادار مومنڈ افغانستان سکواڈ کا حصہ ہیں۔