لاہور: (دنیا نیوز) گریڈ ٹو 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے نام منسوب کر دیا گیا، حنیف محمد ٹرافی میں دس ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گیں۔
چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے اس حوالے سے کہا کہ ٹورنامنٹ کو لٹل ماسٹر حنیف محمد کے نام سے منسوب کرنے کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پی سی بی اپنے لیجنڈز کو یاد رکھتا ہے، پی سی بی کی جانب سے ایسے اقدامات حقیقی لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیے جاتے ہیں۔
حنیف محمد ٹرافی ریجنل ٹیموں کیلئے قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کا ٹورنامنٹ ہو گا، حنیف محمد سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عظیم بلے باز تھے، پی سی بی کے اس اقدام پر حنیف محمد کے بیٹے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔