نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں بھی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار

نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں بھی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ نسیم کے انجرڈ ہونے سے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان بیک فٹ پر ہو گا؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم ایک تجربہ کار پیسر ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی مگر میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا پیس اٹیک کمزور ہو گیا، ٹیم کیلئے اس وقت اصل مسئلہ سپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی پاکستانی ٹیم کا مسئلہ نہیں رہے۔