پی سی بی سینئر اور جونیئرسلیکشن کمیٹی فائنل، انضمام الحق سربراہ مقرر

Published On 06 October,2023 05:52 pm

لاہور: (دنیانیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینئر اور جونیئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی فائنل ہوگئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینئر اور جونیئر ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق ہونگے۔

سینئرسلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد،وجاہت اللہ واسطی اوروسیم حیدرشامل ہیں جبکہ جونیئرسلیکشن کمیٹی میں جاویدحیات، نوید لطیف، ثناء اللہ، محمودحامد اور محمد سلمان شامل ہیں۔