دھرم شالا: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔
بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 273 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 22, 2023
بھارت نے 274 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ویرات کوہلی 95 رنز کیساتھ نمایاں رہے، بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنی مسلسل پانچویں فتح حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
— BCCI (@BCCI) October 22, 2023
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم روہت شرما 71 کے مجموعی سکور پر4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جبکہ شبمن گل 26 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
100 کے مجموعی سکور پر شدید دھند کے باعث میچ کو روک دیا گیا چند منٹوں کے بعد موسم صاف ہونے پر میچ کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 22, 2023
بھارت کی تیسری وکٹ 128 کے مجموعی سکور پر گری جب شریاس ایئر 33رنز بنا کرٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 27 جبکہ سوریا کمار یادیو2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بھارت کی چھٹی وکٹ 269 کے مجموعی سکور پر گری جب ویرات کوہلی 95 رنز بنا کر ہنری کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 22, 2023
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا، ڈیوڈ کونوے نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کوئی سکور بنائے محمد سراج کی گیند پر کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 22, 2023
ڈیوڈ کونوے کے بعد ول ینگ میں محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ول ینگ نے 27 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، تیسری وکٹ 178 کے مجموعی سکور پر گری راچن رویندرا 75رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ205 کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 5 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس بھی 23رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند کا شکار بنے۔
چھٹی وکٹ 257 کے سکور پر گری جب مارک چیپ مین 6 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مچل سینٹنر ایک جبکہ میٹ ہنری بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 22, 2023
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، کلدیپ یادیو نے2 جبکہ محمد سراج اور بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔