ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم چنئی سے کولکتہ پہنچ گئی

ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم چنئی سے کولکتہ پہنچ گئی

قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی سے کولکتہ پہنچی، پاکستانی ٹیم آج کولکتہ میں آرام کرے گی جبکہ کل آئندہ میچ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کو ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچز میں سے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔